Sex Trafficking ……. Chinese are Involved ..An article By Human Rights Activist Advocate Ashraf Asmi
انسانی اعضاء کی فروخت ا و رجسم فروشی کا کاروبار۔۔۔ اداروں کی کارکردگی؟ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ خاکسار نے بطور چیئرمین ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل نے وزیر اعظم پاکستان نام ایک کھلے خط میں ویر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چینی باشندوں کی جانب سے پاکستانیوں لڑکیوں سے شادی رچانے اور بعد ازاں اُن سے مکروہ دھندہ کروائے جانے اور اُن کو فروخت کیے جانے کے پیچھے تمام تر کرداروں کو بے نقاب کیا جائے اور ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔خاکسار نے اپنے خط میں وزیر اعظم پاکستان سے کہا ہے کہ انگریز ایسٹ انڈیا کمپنی کی بدولت برصغیر پر قابض ہو گئے تھے۔ چین ہمارا عظیم دوست ہے لیکن اپنے ملک کی ثقافتی، معاشرتی، نفسیاتی، اخلاقی اور مذہبی روایا ت کا ہر صورت پاس رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔حکومت کسی بھی غیر ملکی کے ہاتھوں پاکستانی زمین فروخت کیے جانے پر پابندی لگائے۔اشرف عاصمی نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے اقتدار کا سورج غروب تب ہو ا جب انگریز تاجروں کی حثیت سے برصغیر کے وسائل پر قابض ہوگئے...
Comments
Post a Comment