Posts

HUMAN RIGHTS WATCH, ASHRAF ASMI WITH ZIA SHAHID LIVE AT CHANNEL FIVE

Image
ٖ click link to Watch Video https://youtu.be/qQRAEXFfBKE ٖفیصل آباد میں پیر نے موٹر سایئکل مکینک مرید کو مار ڈالا۔ وجہ یہ کہ پیر نے کہا تھا کہ میری موٹر سائیکل کو ٹھیک کردو تو مرید نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر تک کرتا ہوں۔ پیر طیش میں آ گیا اور مرید کو مار دیا انسانی حقوق کے علمبردار اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی،چینل فائیو اور خبریں گروپ کے چیف،ضیاء شاہد کے ساتھ خصوصی گفتگو, ہیومن رائٹس واچ,پروگرام میں, 17 اگست،2019 چار بجے سپہر LIVE

کشمیریوں کی کلسٹر بموں سے نسل کُشی Kashmiris Genocide ..........Article by صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

Image
 کشمیریوں کی کلسٹر بموں سے نسل کُشی صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ  جب بھارتی میڈیا پر بھارت کے لکھاریوں اور دانشوروں کی باتیں سُننے کو ملتی ہیں تو اُس میں امن کا راگ الاپا جارہا ہوتا ہے۔ اور پاکستان کا ذکر اِس انداز میں کیا جاتاہے کہ پاکستان ایک شرارتی  اور لڑاکے بچے کی مانند ہر وقت بھارت کو ستائے جارہا ہے۔  بھارت ایک بہت بڑا ملک ہے آبادی اور رقبے دونوں لحاظ سے پاکستان اُس کے مقابلے میں بہت چھوٹا سا ملک ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت پاکستان کو دو ٹکروں میں تبدیل کرچکا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہے۔ اب جب کہ افغانستان میں بھارت کاکردار محدود ہوا ہے اور امریکہ کو افغانستان میں مدد کے لیے آخر کار پاکستان کے آگے ہی جھکنا پڑا ہے اور امریکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا  ہے اور ٹرمپ نے کشمیر میں ثالثی کی پیشکش بھی کردی ہے تو بھارت خونخوار ہوگیا ہے اور کشمیروں پر ظلم وستم ڈھا رہا ہے۔ بھارت نے ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کر رہا ہے۔ کلسٹر بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہر...

صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا علی احمد کیانی کے نعتیہ مجموعہ "آقا ﷺ تری گلی میں "کی اشاعت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب

Image
علی احمد کیانی کی لکھی ہوئی نعتیں مسلمانوں کے دلو ں میں عشق رسولﷺ کی شمع فروزاں کیے ہوئے  ہے بیان کا قرینہ اور احساس کی فکری جہت نے کلام کی معنویت اوراسکی اثر آفرینی کو بڑھا یاہے              صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا علی احمد کیانی کے نعتیہ مجموعہ  "آقا ﷺ تری گلی میں "کی اشاعت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پذیرائی  سے خطاب (لاہور)ممتاز شاعر نثر نگار ماہر قانون علی احمد کیانی کے نعتیہ مجموعہ  "آقا ﷺ تری گلی میں "کی اشاعت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پذیرائی میں صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ چیئرمین تحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بارنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی احمد کیانی نے اپنی نعتیہ شاعری میں مترنم اور ر واں بحروں کا استعمال کیا ہے۔ کیانی صاحب نے تراکیب کا استعمال بھی جدت سے کیا ہے۔کیانی صاحب کے کلام کا لفظ لفظ بولتا اور مصرع مصرع روشنیاں بکھیرتا ہے۔ کیانی صاحب نے روایت کی پاسداری نبھانے کے لیے فی زمانہ جدت کے رنگ بھی سمیٹے ہیں۔ جدت کے نام پر غیر مانوس، بوجھل اور بے ک...

خواتین کے حق وراثت کے قانون کی قران اور اعلیٰ عدلیہ کی تشریح صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

خواتین کے حق وراثت کے قانون کی قران اور اعلیٰ عدلیہ کی تشریح صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ قران کی تین آیتیں وراثت کی تقسیم کی تفصیل بتاتی ہیں۔ وہ یہ ہیں۔‘‘تمہاری اولاد کے بارے میں اللہ تمہیں ہدایت کرتا ہے کہ مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے۔ اگر (میت کی وارث) دو سے زائد لڑکیاں ہوں تو انہیں ترکے کا دو تہائی دیا جائے۔ اور اگر ایک ہی لڑکی وارث ہو تو آدھا ترکہ اس کا ہے۔ اگر میت صاحبِ اولاد ہو تو اس کے والدین میں سے ہر ایک کو ترکے کا چھٹا حصہ ملنا چاہیے۔ اور اگر وہ صاحبِ اولاد نہ ہو اور (صرف) والدین ہی اس کے وارث ہوں تو ماں کو تیسرا حصہ دیا جائے۔ اور اگر میت کے بھائی بہن بھی ہوں تو ماں چھٹے حصے کی حق دار ہو گی۔ (یہ سب حصے اس وقت نکالے جائیں گے) جبکہ وصیت جو میت نے کی ہو پوری کر دی جائے اور قرض جو اُس پر ہو ادا کر دیا جائے۔ تم نہیں جانتے کہ تمہارے ماں باپ اور تماری اولاد میں سے کون بلحاظ نفع تم سے قریب تر ہے۔ یہ حصے اللہ نے مقرر کر دیے ہیں اور اللہ یقینًا سب حقیقتوں سے واقف اور ساری مصلحتوں کا جاننے والا ہے۔’’(سورۃ النساء آیت11)جو مال تمہاری عورتیں چھوڑ مریں اس میں ...

ASHRAF ASMI .گرفتاریوں کا موسم۔۔۔کیا ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

گرفتاریوں کا موسم۔۔۔کیا ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت      صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ عید کے کے فوراً بعدآصف علی زردار، حمزہ شہباز، الطاف حسین کی گرفتاری، سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کا ریفرنس اور وفاقی بجٹ کے اعلان نے ملکی سیاست میں ارتعاش پیدا کر دیا ہے۔ پاکستانی کی بدقسمتی ہے کہ فوجی آمریت اور جعلی جمہوریت نے عوام  سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔چند فی صد  اشرافیہ پر مشتمل طبقے نے معاشی سیاسی سماجی دہشت گردی سے ملک کے اٹھانوئے فی صد عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔گروہی سیاست، مذہب میں فرقہ واریت کا عنصر،  سیاسی و مذہبی،سیاسی جماعتوں کو بہرون ملک سے امداد نے ملک کے اندر افراتفری اور بے یقینی کو فروغ دیا ہے۔ پاکستانی سرزمین میں امریکہ، بھارت اور اسرائیل  دہشت گردی  کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈئے استعمال کر رہے ہیں۔کرپٹ ججوں،کرپٹ سابق جرنیلوں، کرپٹ سیاستدانوں کرپٹ بیوروکریٹوں، کرپٹ صحافیوں کا احتساب  موجودہ نظام کے بس کی بات نہیں ۔  فوج نے جس طرح اپنے اعلیٰ افسران کو سزائیں دی ہیں اِسی طرح فوج آمدنی سے بڑھ کر  جائ...

Interview preparation for good Job

Image

Ashraf Asmi advocate addressing at General House Meeting of Lahore Bar

Image