صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا علی احمد کیانی کے نعتیہ مجموعہ "آقا ﷺ تری گلی میں "کی اشاعت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب
علی احمد کیانی کی لکھی ہوئی نعتیں مسلمانوں کے دلو ں میں عشق رسولﷺ کی شمع فروزاں کیے ہوئے ہے بیان کا قرینہ اور احساس کی فکری جہت نے کلام کی معنویت اوراسکی اثر آفرینی کو بڑھا یاہے
صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا علی احمد کیانی کے نعتیہ مجموعہ "آقا ﷺ تری گلی میں "کی اشاعت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب
(لاہور)ممتاز شاعر نثر نگار ماہر قانون علی احمد کیانی کے نعتیہ مجموعہ "آقا ﷺ تری گلی میں "کی اشاعت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پذیرائی میں صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ چیئرمین تحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بارنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی احمد کیانی نے اپنی نعتیہ شاعری میں مترنم اور ر واں بحروں کا استعمال کیا ہے۔ کیانی صاحب نے تراکیب کا استعمال بھی جدت سے کیا ہے۔کیانی صاحب کے کلام کا لفظ لفظ بولتا اور مصرع مصرع روشنیاں بکھیرتا ہے۔ کیانی صاحب نے روایت کی پاسداری نبھانے کے لیے فی زمانہ جدت کے رنگ بھی سمیٹے ہیں۔ جدت کے نام پر غیر مانوس، بوجھل اور بے کیف الفاظ سے دور ہیں۔سلاست اور سادگی اپنے جوبن پر ہے۔نعت گوئی کی فنی ہنر مندی کا ایک مظہر یہ بھی ہوتا ہے کہ اپنے قاری یا سامع کے اندر اِس فضا میں موجودگی کا احساس پیدا کردئے جس کی پاکیزگی اور رفعت سے وابستگی کا تصور تخلیقِ نعت کا باعث بنتا ہے۔ اچھا نعت گو اِسی وابستگی سے سرشار اور منصب و مرتبہ رسالت کی عظمتوں کا وہبی شعور بھی رکھتا ہے۔نعتیہ ادب میں بلا شبہ عشق رسولﷺ کی فروانی اور گرمی سب سے پہلے اپنی جانب متوجہ کرتی ہے لیکن بیان کا قرینہ اور احساس کی فکری جہت اِس کلام کی معنویت ہی میں اضافہ نہیں کرتی بلکہ اس کی اثر آفرینی کو بھی نمایاں طور سے بڑھا دیتی ہے۔اُنھوں نے جناب علی احمد کیانی ایڈووکیٹ کو عظیم نعتیہ مجموعہ کی تخلیق پر مبارکباد پیش کی۔ممتاز شاعر نثر نگار ماہر قانون علی احمد کیانی کے نعتیہ مجموعہ "آقا ﷺ تیری گلی میں "کی اشاعت کے سلسلے میں تقریب پزیرائی ای لائبریری ایوان عدل لاہور میں منعقد ہوئی۔ اِس تقر یب کی صدار ت صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ چیئرمین تحفظ ناموس رسالت ﷺ کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار نے کی جبکہ ممتاز قانون دان چوہدری محمد شاہین اِس تقریب کے میزبان تھے۔اِس موقع پر چوہدری محمد حسین شاہین نے جناب علی احمد کیانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منفرد لب و لہجے کے شاعر علی احمد کیانی ایڈووکیٹ کی دلوں میں عشق رسولﷺ کی شمع فروزاں کرنے والی نعتوں کا مجموعہ" آقا تری گلی میں " اشاعت کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔اِس نعتیہ مجموعے کی اشاعت کا اہتمام اتہاس پبلی کیشنز لاہور نے کیا ہے۔جناب علی احمد کیانی کے اس سے پہلے دو شعری مجموعے شائع ہوکر ادبی حلقوں سے داد و تحسین وصول کر چکے ہیں۔ آقا تری گلی میں،کا دیباچہ ادب سرائے انٹرنیشنل کی چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ نے تحریر کیا ہے۔ممتاز دینی سکالرز، پروفیسرز اور علمی و ادبی حلقوں نے نہایت گرمجوشی سے علی احمد کیانی کی عشق رسولﷺ میں ڈوبی ہوئی نعتیہ شاعری کے مجموعے کا خیر مقدم کیا ہے۔شہزاد احمد بھٹی ایڈووکیٹ صدر نیشنل لائرز فورم نے اپنے خطاب میں جناب علی احمد کیانی کی نعتیہ شاعری کو نبی پاک ﷺ کی محبت کاعظیم سرمایہ قرار دیا اُنھوں نے کہا کہ علی احمد کیانی کی شاعری نے نے عشق رسول ﷺ کی شمع فروازں کرنے کے لیے انمول کردار ادا کیا ہے۔ اِس موقع پر علی احمد کیانی ایڈووکیٹ نے اپنی نعتیہ شاعری ترنم اور تحت ِ الفظ میں پیش کی۔ حاضرین نے علی احمد کیانی کی عشق رسول میں ڈوبی ہوئی نعتوں کوخوب سراہا۔ اِس تقریب پذیرائی میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Comments
Post a Comment